پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

جماعت اسلامی کے مرکز کو سکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا، بھاری نفری الرٹ، صورتحال کشیدہ

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ’’ادارہ نورحق ‘‘سیل، کئی کارکن گرفتار،پولیس کی بھاری نفری تعینات، جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کا الٹی میٹم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے آج کے الیکٹرک کی اووربلنگ کے خلاف شاہراہ فیصل نرسری سٹاپ پر احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا جس کی اجازت انتظامیہ نے دینے

سے انکار کر دیا تھا۔ جماعت اسلامی کے مرکز ’’ادارہ نور حق‘‘میں جیسے ہی کارکنان جمع ہونے شروع ہوئے پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور کنٹینر رکھ کر ’’ادارہ نور حق‘‘کے مرکزی دروازے کو بند کر دیاجبکہ لوگوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے اس دوران ایک کارکن کی گرفتاری کی بھی اطلاع ہےجبکہ دوسری جانب پولیس نے شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنے کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے لگایا گیا کیمپ بھی اکھاڑ دیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ یہ سراسر دہشت گردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گردی کے الیکٹرک کراچی کے عوام کے ساتھ کررہی ہے اور پولیس ان کی حمایت میں یہاں ہمیں روکنے کے لئے آگئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آج ہمیں احتجاج کرنے سے روکا گیا تو پھر یہ احتجاج شہر کے ہر حصے میں ہوگا اور اسے روکا نہیں جاسکے گا۔حافظ نعیم الحق نے الزام عائد کیا کہ پولیس جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کررہی ہےاوراحتجاج سے قبل عوام کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی انتظامیہ ناکامی سے دوچار ہے وہ بجائے اپنے آپ کو ٹھیک کرے ہمارے دفاترکو بند کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں اور اس قسم کے ہتھکنڈوں سے احتجاج رکے گا نہیں بلکہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔انہوں نے حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ اگر چھ بجے تک ہمارے کارکنان کو رہا نہیں کیا گیا تو وہ اس کے بعد آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…