منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

گستاخانہ مواد کیس۔۔ملک چھوڑ کر بھاگنے والے گستاخوں کے ساتھ کیا ، کیا جائے گا؟

datetime 31  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا کیس نمٹا دیا گیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نےانسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 میں ایک ماہ میں ترمیم کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹائی.تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریر کیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو متنازعہ پیجز کی نشاندہی کے بعد ہٹانے

کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے 5 بلاگرز کو ٹھوس شواہد کی صورت میں وطن واپس لانے کی ہدایت بھی کی۔اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹس ( سوشل میڈیا ) پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس نمٹایا ۔عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان تھوڑی دیر تک عدالت میں پیش ہو جائیں گے جس کے باعث عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا ۔اٹارنی جنرل عدالت میں پہنچے تو سماعت دوبارہ شروع کی گئی۔سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قرار دیا کہ توہین رسالت قانون کے غلط فائدہ اٹھانے کا دروازہ بند ہونا چاہیے ، عدالت اس کیس کی تفتیش میں مداخلت نہیں کرے گی ۔اس موقع پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس پر فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ درخواست کو نمٹا دیتے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی چلتی رہے گی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل طارق اسد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ صرف متنازعہ پیجز کو بلاک کرنا مسئلے کا حل نہیں۔سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سے استفسار کیا کہ فرض کریں بلاگرز بیرون ملک

جاچکے ہیں انہیں کس طرح واپس لایا جائے تو ڈاریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ انکو لایا جاسکتا ہے بشرطیکہ وہ ملزم نامزد ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ اس صورت میں ریڈ وارنٹ جاری کروا کر اور پراسیس کے تحت ملزمان کو واپس لایا جاتا ہے ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے طارق اسد ایڈوکیٹ سے استفسار کیا کہ کورٹ اس سے زیادہ کیا کر سکتی ہے ۔اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے عدالت کو بتایا

کہ وزیراعظم کو کل ہی نوٹ بھجوا دیاہے ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت آج مختصر فیصلہ جاری کرے گی اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا۔ بعدازاں عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق درخواست نمٹا دی۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…