منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پارا چنار دھماکہ کیسے ہوا؟ جاں بحق افراد کی تعداد کتنی ہو گئی؟ تفصیلات منظر عام پر!!

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاراچنار/اسلام آباد (این این آئی) کرم ایجنسی کے علاقہ پارا چنار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ٗزخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین ٗوزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رکھنا ہماری

قومی ذمہ داری ہے ٗوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بم دھماکے پر افسو س کا اظہا رکرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دھماکا کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کے نور بازار میں ہوا جس کے قریب امام بارگاہ اور بہت سی دکانیں موجود ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ٗ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق چند حملہ آوروں نے بازار سے کچھ فاصلے کی دوری پر موجود پھاٹک پر کھڑے لیویز اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد بازار میں دھماکا ہوا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق نور مارکیٹ میں بم دھماکا کار سے کیا گیا دھماکے بعد گاڑی کے ٹکرے دور دور جاگرے ٗ متعدد دکانوں اوروہاں کھڑی گاڑیوںکوبھی نقصان پہنچا۔پاراچنار سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دھماکہ بہت مصروف علاقے میں ہوا اور اس کا نشانہ خواتین کی مسجد ہوسکتی ہے ۔دوسری جانب ایجنسی کے مقامی ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے ڈاکٹر ممتاز حسین کے مطابق ہسپتال لائی گئیں میتوں میں ایک خاتون اور 2 بچے شامل ہیں ٗڈاکٹر ممتاز حسین نے زخمیوں کیلئے درکار خون کی کمی کو پورا کرنے

کیلئے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور پاراچنار کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ادھرپاراچناردھماکے بعدپشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ٗ انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر، پیرامیڈکس، نرسز اور دیگر متعلقہ اسٹاف کو طلب کرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ سے

اہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اس کے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دھماکے کے مقام سے زخمیوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بھیج دیا گیا ادھر صدر مملکت ممنون حسین نے پارہ چنارمیں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے حادثے

میں جان بحق اورزخمی ہونے والے بے گناہ افرادکے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو ایوان صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدرودی کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت

گردی کے واقعات دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے اور اس سلسلے میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھیں گیٗ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کا ہرقیمت پرمکمل خاتمہ کیا جائیگا۔ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے پارا چنار دھماکے کی

شدید الفاظ میں مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے،وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کوپاراچناردھماکے کے متاثرین کی ہرممکن امدادکی ہدایت جاری کی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے،اور اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے انہوںنے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری

نثار نے پارا چنارا بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ٗوزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان ٗ چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی ٗ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق ٗ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ٗ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ٗ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ٗ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ٗ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ٗ وزیر اعلیٰ

بلوچستان ثناء اللہ زہری ٗ گور نرپنجاب رفیق رجوانہ ٗ گور نر بلوچستان ٗ گور نر سندھ محمد زبیر ٗ گور نر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ٗ وفاقی وزراء سعد رفیق ٗ اسحاق ڈار ٗ سر دار یوسف ٗ شاہد خاقان عباسی ٗ رانا تنویر حسین ٗ وزیر مملکت مریم اور نگزیب ٗ سائرہ افضل تارڑ ٗ شیخ آفتاب احمد ٗ طارق فضل چوہدری ٗ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ٗ سابق صدر آصف علی زر داری ٗ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ٗ جے

یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن ٗ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ٗ علامہ ساجد نقوی ٗ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ٗ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت متعدد رہنمائوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔عمران خان نے پارا چنار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ۔پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی

جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ امن کے دشمنوں کیخلاف فیصلہ کن حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے اور معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں‘واقعے میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے ۔عمران خان نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کا بہترین انتظام کیا جائے‘متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…