اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گوادر میں 55 ارب روپے کے 300 میگاواٹ کے کول پاورپراجیکٹ کو بغیر بولی کے چینی کمپنی کو دینے کی اجازت دے دی ہے۔وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی صدارت میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کو گوادر میں یہ منصوبہ چائنا کمیونیکیشن کنٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) کو دینے کے معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے اجازت کے لیے ای سی سی کا یک
نکاتی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔یہ اختیار پروکیوریمنٹ قواعد کے ایک اسپیشل کیس کے رول 5 کے تحت دیا گیا ہے جو پراجیکٹ کو مخصوص حالات میں کسی کو حوالے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ قانون کے مطابق ‘جب پاکستان پروکیوریمنٹ ریگیولیٹری اتھارٹی کے قوانین بین الاقوامی طور پر یا ریاست سے ریاست یا کسی مالی اداروں سے وفاقی حکومت کے معاہدوں پر اثر انداز ہونے کی صورت میں یہ رول غالب ہوگا۔