کراچی(آئی این پی)چینی انجینئر نے نوکری سے برطرف کرنے پر چینی منیجر کو چاقووں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ چینی انجینئر وائی فیان کو پولیس نے منیجر کو چاقووں کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا جب کہ گزری پولیس نے ملزم کو لانڈھی جیل منتقل کردیا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ زخمی
چینی منیجر کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئر وائی فیان اور منیجر کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پر منیجر نے اسے ڈی پورٹ کردیا تھا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وائی فیان بورڈنگ کرانے کے باوجود اداروں کو گمراہ کر کے ایئرپورٹ سے فرار ہوا جسے حساس اداروں نے ملیر میں روکا اور پوچھ گچھ کے بعد گھر روانہ کردیا اور گھر پہنچتے ہی وائی فیان نے منیجر پر چاقو سے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ چینی منیجر کے جسم پر 5 سے 6 گہرے زخم آئے ہیں جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم چینی انجینئر کو حراست میں لے لیا۔میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئر وائی فیان اور منیجر کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پر منیجر نے اسے ڈی پورٹ کردیا تھا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وائی فیان بورڈنگ کرانے کے باوجود اداروں کو گمراہ کر کے ایئرپورٹ سے فرار ہوا جسے حساس اداروں نے ملیر میں روکا اور پوچھ گچھ کے بعد گھر روانہ کردیا اور گھر پہنچتے ہی وائی فیان نے منیجر پر چاقو سے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ چینی منیجر کے جسم پر 5 سے 6 گہرے زخم آئے ہیں جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم چینی انجینئر کو حراست میں لے لیا۔