اسلام آباد(آئی این پی)سبکدوش ہونے والے سعودی سفیرعبداللہ المرزوق الزاہرانی نے کہاہے کہ پاک سعودی تعلقات مثالی ہیں اسلامی فو جی اتحادکسی ملک کے خلاف نہیں ہے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑاہے تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے کہاہے کہ سعودی عرب ،روس ،چین اورپاکستان مشترکہ طورپرجن اہداف کی طرف بڑھ رہے ہیں اسے نہ صرف پاکستان مضبوط ہوگابلکہ اس خطے سے بیرونی سازشوں کوناکام بنانے میں مددملے گی
انہوں نے کہاکہ تحریک دفاع حرمین شریفین مشرق وسطی کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کے فیصلوں کی تائیدکرتی ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ ان فیصلوں سے پاکستان مضبوط ہوگا اورپاکستان کے دوست ممالک میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کااظہارسعودی سفیرعبداللہ المزوق الزاہرانی سے تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے ملاقات کرتے ہوئے کیا ملاقات کرنے والوں میں تحریک دفاع حرمین شریفین کے صدرڈاکٹرعلی محمدابوتراب ،سیکرٹری جنرل مولانافضل الرحمن خلیل ،نائب صدرعلامہ شاہ اویس نورانی ،مولاناعتیق الرحمن شاہ ودیگرشامل تھے واضح رہے کہ پاکستان میں متعین سفیرعبداللہ المرزو الزہرانی سبکدوش ہوگئے ہیں تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے سعودی سفیرکی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیااورکہاہے کہ عبداللہ المرزوق الزاہرانی نے اپنے دورمیں پاک سعودی تعلقات میں بنیادی کرداراداکیااورایک ایسے وقت میں بہترین سفارتکاری کی ہے کہ جب کچھ طاقتیں دونوں ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے سعودی سفیرعبداللہ المرزوق نے پاکستانی عوام کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ پاکستانی قوم نے مجھے بہت محبت سے نوازاہے میں ہمیشہ پاکستانی قوم کی محبت کویادرکھوں گا اورپاکستانی عوام کامشکوررہوں گا پاک سعودی تعلقات نہایت مضبوط ہیں اوروقت کے ساتھ ساتھ ان میں مزیدمضبوطی آرہی ہے
پاکستان اورسعودی عرب یک جان دوقالب ہیں انہیں کوئی جدانہیں کرسکتا تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے کہاکہ حرمین شریفین کے خلاف سازشیں عروج پرہیں دشمن آئے روزسعودی عرب اورحرمین کے خلاف منصوبے بنارہے ہیں ایسے حالات میں راحیل شریف کااسلامی افواج کی سربراہی کسی اعزازسے کم نہیں راحیل شریف کی تقرری سے دشمنوں کی صفوں میں ہلچل مچ گئی ہے اورکچھ فرقہ پرست عناصرنے اس تقرری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کردیاہے یہ فرقہ پرست عناصرامت کی تقسیم چاہتے ہیں اورامت مسلمہ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں سعودی عرب اورحرمین شریفین کوچاروں اطراف سے گھیراجارہاہے ایسے موقع پرراحیل شریف اپنی صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے ان سازشوں کوناکام بنائیں گے امت مسلمہ راحیل شریف کے لیے دعاگوہے انہوں نے کہاکہ امریکہ اورکچھ استعماری طاقتیں مشرق وسطی کے ممالک کی نئی سرحدیں بنارہی ہیں اوران مسلمان ممالک کوتقسیم کرنے کی سازشیں کررہی ہیں
اس وقت مسلمانوں کے خلاف مشرق وسطی میں جنگ کامیدان سجادیاگیاہے شام ،عراق میں معصوم مسلمانوں کاقتل عام کیاجارہاہے یمن کوجنگ کی آگ میں دھکیل دیاگیاہے اس کے ساتھ ساتھ ترکی کے خلاف سازشیں تیزہوگئی ہیں ایسے حالات میں راحیل شریف سے پوری پاکستانی قوم اورعالم اسلام بہت توقعات وابستہ ہیں ہم سعودی عرب اورتمام اسلامی ممالک کاشکریہ اداکرتے ہیں کہ جنھوں نے اس نازک موقع پرراحیل شریف کواسلامی ممالک کی افواج کاسربراہ بنایاہے انہوں ز نے مزیدکہاکہ جنرل راحیل شریف کی 39ممالک کی افواج کاسربراہ بنناخوش آئنداقدام ہے اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے جنرل راحیل شریف نے پاکستان میں جس طرح پاکستان میں قیام امن کے حوالے سے جرات مندانہ کرداراداکیاہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے پاکستان میں چومکھی جنگ لڑی ہے اورکمال حکمت عملی سے پاکستان سے نہ صرف دہشت گردی کاخاتمہ کیاہے بلکہ مشرق ومغرب کی سرحدوں پردشمنوں کی سازشوں کوبھی ناکام بنایاہے یہ راحیل شریف کی ہی پالیسیوں کانتیجہ ہے کہ آج کوبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا راحیل شریف کوپاکستانی قوم ایک ہیروسمجھتی ہے اب راحیل شریف عالم اسلام کی قیادت کرنے جارہے ہیں جوبہت بڑے اعزازکی بات ہے راحیل شریف اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہ نہیں بن رہے ہیں بلکہ وہ حرمین شریفین کے سب سے بڑے محافظ کے طورپرسامنے آئے ہیں جس پرپوری امت مسلمہ انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔