منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

مردم شماری ،کوئٹہ میں ایک شہری کی کتنی بیویاں اورکتنے درجن بچے نکلے ،چیف شماریات کا پریس کانفرنس میں دلچسپ انکشاف

datetime 30  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) مردم شماری کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کوئٹہ کے ایک شہری کے 64 بچے ہیں اور اس کی تین بیویاں ہیں ۔ جمعرات کو چیف شماریات نے ملک بھر کے 64 اضلاع میں بلاک ایک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر ادارہ شماریات کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔وفاقی ادارہ

شماریا ت کے سربراہ آ صف باجوہ نے کہاہے کہ مردم شماری کا ایک چوتھائی کام خوش اسلو بی مکمل کر لیا گیا ہے ،پہلے مر حلہ میں شامل64 اضلاع میں سے پہلے بلاک پر کام مکمل کر لیا گیا ہے،پہلے بلاک میں پہلے مرحلہ میں خاص دشواری پیش نہیں آئی ۔ مردم شماری کا کام اچھے ماحول میں سرانجام دیا،، اپر کاغان میں برف باری کی وجہ سے کچھ علاقوں میں کام مکمل نہیں کیا جا سکا رہ گئے ہیں، بلوچستان کے 2 اضلاع سیکورٹی خطرات کی وجہ سے تھوڑا کام رہ گیا ہے جس پر کام جاری ہے، لاہور ‘ پشاور ‘ کراچی اور کوئٹہ میں بعض جگہوں پر گھرانوں کی تعداد ہمارے تخمینہ سے زیادہ نکلی ہے اور وہاں پر ریزرو سٹاف استعما ل کرکے کام مکمل کیا گیا،کامیابی کا کریڈٹ قوم ‘ پاک فوج اور کام کرنے والے شمار کنندگان کو جاتا ہے جو محنت کر رہے ہیں، فیز II‘پر کام25 اپریل سے شروع ہو گا، 80 لاکھ گھرانوں تک شمار کنندگان گئے ہیں،2 ملین گھروں کی نادرا کے زریعے تصدیق کی ہے،سوشل میڈیا پر پنسل سے فارم پر کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا۔ اس حوالے سے سخت ایکشن لیا گیا،خانہ شماری کے لئے محکمہ مال کے نقشہ جات استعمال کئے ہیں، گوگل کے نقشہ ہم استعمال نہیں کر رہے۔ مردم شماری کی شفافیت کا جائزہ لینے کیلئے یو این ایف پی کی ٹیمیں دورہ کر رہے ہیں۔ 5 ٹیمیں ہیں ‘ 6 غیر ملکی آبزرور ہیں باقی آبزرور مقامی ہیں۔ کام مکمل ہونے کے بعد تمام دستاویزات سیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کی تحویل میں دئیے جاتے ہیں اور مکمل حفاظت کی

جا رہی ہے۔ تمام ریکارڈ فوج کی نگرانی میں اسلام آباد لائے جائیں گے، خواجہ سراؤں کو بھی شمار کیا جا رہا ہے اور معذوروں کو بھی شمار کرنے کیلئے ہدایات پر عمل کرایا جا رہا ہے۔ جمعرات کو وفاقی ادارہ شماریات کے ہیڈ کوارٹر زمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری شماریات ڈاکٹر شجاعت علی نے کہا ہے کہ مردم شماری ایک بڑا سنگ میل ہے ۔ کامیابی سے عمل جار ی ہے۔ فیز ون کے 2 بلاکس ہیں ‘ پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ بڑی خوشی ہوئی کہ پہلامرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ چھوٹی شکایات بھی آ رہی ہیں ان کا ازالہ کیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں میں کنٹرول رومز فعال انداز میں کام کر رہے ہیں۔ لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا تی رہی ہے۔ کل سے اگلے مرحلہ پر کام شروع ہو جائے گا۔

آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری کا ایک چوتھائی کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ مردم شماری کے عمل کو کو 2 فیز میں تقسیم کیا ہے پہلے فیز میں64 اضلاع شامل ہیں 15مارچ سے ملک بھر میں کام شروع ہوا پہلے 3 دن خانہ شماری ہوئی ۔ عمارات کو نمبر لگائے گئے۔ 18 مارچ سے مردم شماری شروع کی۔ 10 د ن میں42226بلاکس میں جا کر کام مکمل کیا۔ 28 مارچ کو بے گھر افراد کو شمار کیا گیا۔ 31مارچ سے دوسرے بلاکس کی خانہ شماری ہو گی۔ 3 اپریل سے 12 اپریل تک مردم شماری ہو گی‘ 13 اپریل کو بے گھر افراد کو شمار کیاجائے گا ‘ 14 اپریل تک 64 اضلاع میں کام مکمل کر لیں گے۔ آدھا کام مکمل ہو جائے گا۔ پہلے بلاک میں پہلے مرحلہ میں خاص دشواری پیش نہیں آئی ۔ مردم شماری کا کام اچھے ماحول میں سرانجام دیا۔ مردم شماری کیلئے ٹیموں کے ساتھ عوام نے اچھا برتاؤ کیا۔ کہیں سے بدتمیزی کی اطلاع نہیں ملی۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…