منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’تاج تیار ہے ۔۔ بس سر پر پہننا باقی ہے ‘‘ اگلے الیکشن میں کون بر سراقتدار آنے والا ہے ؟ جو آپ سوچ رہے ہیں یہ وہ ہرگز نہیں ۔۔ سینئر صحافی نے دھماکہ خیز دعویٰ کردیا‎

datetime 30  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے پاس 2018کے انتخابات جیتنے کیلئے تمام لوازمات موجود ہیں ، بس جھولی سے اٹھا کر تاج سر پر پہننا ہے، سینئر تجزیہ کار و صحافی سہیل وڑائچ اور کالم نگار ہارون الرشید کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کالم نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈے بے معنی ہیں، مخالفین کپتان کی نفسیات کو نہیں سمجھ پائے، پانامہ میں اگر مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہو سکے تو عمران خان کسی دوسرے ایشو کیساتھ عوام کے درمیان ہو نگے۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس وہ تمام لوازمات موجود ہیں جو انہیں آئندہ انتخابات جیتنے میں مدد دے سکتے ہیں اگر وہ تھوڑی توجہ دیں، ان کا کہنا تھا کہ باورچی خانہ میں تمام چیزیں موجود ہیں اب یہ عمران خان پر ہے کہ وہ کیسے ڈش تیار کرتے ہیں نہیں تو پھر کینٹین سے کھانا کھانا پڑے گا، اس دوران سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ہارون الرشید کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تاج عمران خان کی جھولی میں رکھا ہوا ہے بس سر پر اٹھا کر پہننے کی دیر ہے۔ ہارون الرشید کا کہنا تھاانہوں نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت نہ بھی بنا سکے تو وہ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر نظر آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ منظر نامہ میں بڑی سیاسی جماعتیں اذکارِ رفتہ ہو چکی ہیں جنہیں تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا جائے گا ۔ یہ اب عمران خان پر ہے کہ ان کی قسمت میں اقتدار ہے کہ نہیں۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…