اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطورسیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا ،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے خلاف ساجد کیانی نےدرخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 9 فروری
کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعدپاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر بھی استعمال نہ کیا جائے۔