ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کی بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی میں منشیات فروش نیٹ ورک پکڑا گیا، منشیات بیچنے والا شخص گرفتار، ہاسٹل میں مقیم طالبہ بھی ملوث نکلی ، چرس اورشراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی بہائو الدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروش نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی نشاندہی پر ہاسٹل میں مقیم طالبہ کو بھی پولیس نے دھر لیا ہے۔ منشیات بیچنے والے شخص کوسیکورٹی گارڈ نے پکڑ کرپولیس
کے حوالے کیا،جس سے شراب اور چرس برآمد ہوئی ہے۔پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی تفتیش پر ملزم نے گرلز ہاسٹل میں مقیم ایک طالبہ کا نام لیا اور بتایا کہ منشیات سپلائی میں وہ بھی ملوث ہے۔پولیس نے طالبہ سے تفتیش شروع کردی ہے ٗ گرفتار شخص طلحہ اور طالبہ نے شیرازنامی شخص کا نام لیا ہے، جو ان سے منشیات سپلائی کراتا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔