بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ملک روم میں حضرت جلال الدین رومیؒ کے مزار میں موجود ایک ایسی شخصیت کی قبر جو پاکستان میں بھی موجود ہے

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے بدھ کو قونیہ کا دورہ کیاجو کہ ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ تر کی کے دورہ پر ہیں ۔تر کی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گورنر قونیہ نے سپیکر قومی اسمبلی کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس میں سپیکر اور گورنر قونیہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک تر ک تعلقات کے فروغ خصوصًازرعی پیداوار،زرعی مشینری ،فوڈ پروسیسنگ اور دفاعی صنعت کے اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سر دار ایاز صادق نے گورنر ہاؤس میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تا ثرات قلم بند کیے۔ بعدازاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے درمیان پائے جانے والے برادرانہ تعلقات خصوصی نوعیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک۔تر ک فرینڈزشپ گروپ سب سے بڑا پارلیمانی گروپ ہے اور یہ گروپ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین پائے جانے والے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کررہا ہے ۔سپیکر نے کہا کہ مسلمان دنیا کے عظیم صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جنہیں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کا روحانی استاد بھی تصور کیا جاتا ہے ۔ بعدازاں گورنر قونیہ نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔قبل ازیں قونیہ سے اے کے پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ اور ڈپٹی گورنر قونیہ نے قونیہ کے ریلوے اسٹیشن پر وفد کا استقبال کیا ۔سر دار ایاز صادق اور وفد کے اراکین نے عجائب گھر اور عظیم صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کے مزار کا دورہ کیا اور دعاکی ۔ وفد نے قونیہ عجائب گھر میں محفل سماع دیکھی اور مولانا جلال الدین رومی کے مزار کے احاطے میں علامہ اقبال کی علامتی قبر کابھی دورہ کیا ۔یاد رہے کہ قونیہ کو ملتان کا جڑواں شہر ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…