بیجنگ(آ ئی این پی )چین نے سی پیک کے علاقوں میں قدرتی آفات کی تحقیقات کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک سطح مرتفع پامیر اور آزاد کشمیرسے گزر رہا ہے ،یہ جغرفیائی اعتبار ے بہت پیچیدہ علاقے ہیں،رواں سال سی پیک کے علاقوں میں قدرتی آفات اور ان کے خطرات کا جائزہلیکر فات سے نمٹنے کے اقدامات بھی پیش کئے جائیں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چائنا سائنس اکیڈمی کے تحت سائنسی و
تیکنیکی ترقیاتی بیورو کے سربراہ این چھینگ نے سی پیک کے علاقوں میں قدرتی آفات کی تحقیقات کے منصوبے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ سب جانتے ہیں کہ سی پیک کی تعمیر سطح مرتفع پامیر اور پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں کی جارہی ہے ۔ اور یہ جغرفیائی اعتبار ے بہت پیچیدہ علاقے ہیں ۔رواں سال سی پیک کے علاقوں میں قدرتی آفات اور ان کے خطرات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ متعلقہ تحقیقات سے ان علاقوں میں آفات سے متاثرہ مقامات اور ان کی وجوہات کی وضاحت کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی آفات سے نمٹنے کے اقدامات بھی پیش کئے جائیں گے تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبے کے تحت بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے لئیے یہ تحقیقات مفید ثابت ہوں گی ۔