پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوامیں وی آئی پی کلچرکے خاتمے کی دعویدارپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے عہدیداروں نے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال شروع کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواحکومت کاسرکاری ہیلی کاپٹر پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے صدر زرگلکی ذاتیسواری بن گیاجو ضلع کوہستان میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر پرپی کے 62میں ضمنی انتخابات کی مہم چلارہے ہیں۔
اپوزیشن نے اس پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹرکواڑن کھٹولہ بنالیاگیاہے اوریہ سرکاری وسائل کااستعمال ہے اوراس کے ذریعے عوام پرپریشرڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔