لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں غیرقانونی طورپررہائش پذیر اوردیگروجوہات کی وجہ سے مزید200پاکستانیوں کوملک بدرکردیاگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی عرب سے نکالے جانے والے پاکستانیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی شہری جیلوں میں قیدہیں ان کی رہائی کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ ادھرسعودی عرب سے نکالے گئے ان پاکستانی شہریوں کولاہورایئرپورٹ
پرامیگریشن حکام نے قانونی کارروائی کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دے دی ہے ۔اسی طرح کاواقعہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں بھارتی شہریوں کے ساتھ بھی پیش آیاتھاتوبھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے خود سعودی عرب جاکراس معاملے کوحل کیااوربھارتی شہریوں کی وطن واپسی کویقینی بنایاہے جبکہ پاکستانی حکام کی طرف سے اس معاملے پرکوئی ردعمل دیکھنے میں سامنے نہیں آیاہے ۔