منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

محبت کیلئے چین سے پاکستان آکر مسلمان ہو نے اور شادی کرنے والی چینی لڑکی جب اپنے خاوند کے ساتھ چین پہنچی تو کیا سلوک ہوا ؟

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں چین کی نوجوان لڑکی لیوچنگ نے پاکپتن آکر اسلام قبول کیا اور پاکستانی نوجوان محمد شفیق کے ساتھ نکاح پڑھ کے اپنا اسلامی نام عائشہ رکھا۔جس کے بعد اس جوڑے کو نہ صرف سوشل میڈیا پر پذیرائی ملی بلکہ الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب کوریج دی۔پاکستان میں مرچ مصالے والے کھانے کھانے کے بعد عائشہ (لیوچنگ) کی طبیعت بگڑی تو انہیں ہسپتال بھی جانا پڑا

شوہر کی بیروزگاری اور پاکستان میں ناساز حالات کے باوجود چینی خاتون نےثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میںہی مستقل رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تاہم لیوچنگ کو جب والدین کی یاد ستائی تو اپنے پاکستانی شوہر محمد شفیق کیساتھ ان کو ملنے اپنے ملک جا پہنچی۔جہاں ناراض والدین نے روائتی ناراضگی کو ایک طرف رکھ کر اپنی بیٹی اور پاکستانی داماد کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں کی مقامی انداز میں دوبارہ شادی کا اہتمام بھی کیا۔اور خاندان نے پاکستانی لڑکے اور چینی لڑکی کی شادی کو خوب انجوائے کیا۔ پاکستانی لڑکے شفیق سے سوشل میڈیا پر ملاقات کے بعد پاکپتن آکر شادی کرنے والی چائنیز خاتون لیوچنگ (عائشہ) اب والدین کی رضامندی سے چین گئی ہوئی ہیں جہاں لیوقین کے والدین نے ان کے شوہر شفیق اور لیوقین کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ان کے شوہر شفیق کا کہنا ہے کہ انہیں چائنہ میں بہت عزت اور پیار ملا ہے لیکن وہ جلد واپس پاکستان آکر اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…