اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ پہلے پاکستانیوں کودوسرے ممالک جانے کےلئے زیادہ فیس دنیاپڑتی تھی جبکہ پاکستان آنے والے غیرملکیوں کوکم ویزہ فیس اداکرناپڑتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ اب یہ تبدیل کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جوممالک پاکستانیوں سے زیادہ ویزہ فیس وصول کرتے تھے ان ممالک کے باشندوں سے اب پاکستان میں بھی زیادہ ویزہ فیس وصول کی جارہی ہے ۔انہوں نے
کہاکہماضی میں بغیر ویزہ اور جعلی دستاویزات پر لوگ پاکستان آجاتے تھے مگر اب ایسا نہیں چلے گا ، پاکستانی ویزہ کے حصول کے لئے درخواستیں دینے والوں کی سیکیورٹی کلیئرنس کی جاتی ہے چاہے وہ سفارت کار ہی کیوں نہ ہوں ، اب کسی کی جرات نہیں کہ غیر ملکیوں کے جہاز بھر کر پاکستان بھیجے ، امیگریشن سروس کو ایف آئی اے سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام اور ویب سائٹس بلاک کرنے کے معاملے پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے ، فیس بک انتظامیہ ایف بی آئی اور امریکہ کے محکمہ جسٹس نے ہمارے تحفظات دور کرنے اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ وہ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ویزوں کا معاملہ انتہائی حساس ہے ۔ اکثر غیرملکی ویزہ کے بغیر پاکستان میں داخل ہو جایا کرتے تھے ۔ گزشتہ ادوار میں مخصوص ائیر پورٹس سے غیر ملکیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر دستاویز ات پاکستان آنے والے کئی غیر ملکیوں کو ہمارے دور میں ائیر پورٹ سے ہی واپس بھجوا دیا گیا ۔ ویزوں کے معاملے میں غیر ملکی کمپنیوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی ائیر لائنز کو 9 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی کیا ۔ ویزہ نظام کو شفاف بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ۔