اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل آپ نے گھریلوجھگڑوں اور طلاقوں کی انوکھی وجہ سنی ہونگی لیکن ایک تازہ واقعہ لاہور میں پیش آیا جس میں شوہر نے جعلی اکاؤنٹ پر اپنی بیوی کو گھر
سے باہر نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن عدالت میں خاتون نے ایک ایسے شخص کیخلاف درخواست دائر کی ہے جو اس کے نام سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹ چلا رہا ہے۔جس کے باعث خاتون اور اس کے شوہر میں کافی غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کے شوہر نے اسکو گھر سے نکال دیا ہے اور بات اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ اب خاتون کا شوہر علیحدگی کی طرف دیکھ رہا ہے۔خاتو ن کا کہنا ہے کہ راجہ خلیل نامی ایک شخص نے میرے اصلی اکاؤنٹ سے میری تصویر حاصل کی اور ایک جعلی اکاؤنٹ بنا لیا ۔مجھے اس وقت پتا چلا جب اس شخص نے میرے بھائی کو فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجا ۔خاتون نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے اور ملزم جو گرفتار کیا جائے تاکہ اسکی ازدواجی زندگی محفوظ ہو سکے۔