اسلام آباد(آن لائن)ملک کے بیشتر علاقوں میں اور صوبہ سندھ میں موسم گرم رہے گا جبکہ دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صوبہ سندھ کے علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں
چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش برس سکتی ہے ۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ،ہزارہ پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں06،پاراچنار، دیر05، بالاکوٹ04، دروش، مالم جبہ، سیدو شریف، رسالپور03، چراٹ، کوہاٹ02، کاکول، میرکھانی، پشاور01، بگروٹ03، استور02، کوٹلی، مظفرآباد، راولاکوٹ01، گجرات اور کامرہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق لاڑکانہ میں 44، مٹھی، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص،سکھر 43 جبکہ لاہور اور پشاور میں 20، اسلام آباد 15، کراچی 24،کوئٹہ 11، گلگت 12، چترال 09اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔