اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعہ بھرتیوں کا عمل متنازع ہوگیا 

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ پولیس میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعہ بھرتیوں کا عمل متنازع ہوگیا ہے ۔جعلسازی کے ذریعہ امیدواروں کی درخواستوں پرغیر ضروری اعتراضات لگاکر ان کو درست کرنے کے لیے فیکس نمبر فراہم کیا گیا جو کہ مسلسل بند جاتا رہا ۔این ٹی ایس کے منتظمین اور حکومت کی جانب سے توجہ نہ دیئے جانے کے باعث امیدواروں کا این ٹی ایس کی شفافیت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق

آئی جی سندھ کے احکامات پر محکمہ پولیس میں پہلی مرتبہ این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔سندھ پولیس میں اس وقت گریڈ ایک سے گریڈ 14 تک کی نائب قاصد، مالی، ڈرائیور، الیکٹریشن، خاکروب، شیف، مکینک اور دیگر اسامیوں پر بھرتیو ں کے حوالے سے درخواستیں جمع کرائی گئیں ۔ این ٹی ایس کے تحت بھرتی کا مقصد اس عمل کو مزید شفاف بنانا تھا ۔تاہم این ٹی ایس کے ذریعہ دی گئی درخواستوں کا عمل تنازعات کا شکار ہوگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تحریری ٹیسٹ مکمل طور پر این ٹی ایس کے ذریعے لیے گئے بعد ازاں این ٹی ایس اسلام آباد سے سے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو ایک میسج کے ذریعے 21مارچ کو پیغام بھیجا گیا کہ آپ کی درخواست میں کچھ غلطیاں ہیں اس کو درست کرانے کے لیے اسلام آباد این ٹی ایس کے دفتر میں 24مارچ تک لگائے جانے والے اعتراض کو ختم کر لیں بعدازاں ان کی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی ۔اس حوالے سے ایک فیکس نمبر بھی دیا گیا جس پر اعتراضات درست کرانے تھے تاہم مذکورہ فیکس نمبر مسلسل بند جاتا رہا جس کی وجہ سے امیدواروں اپنے اعتراضات کو دور نہیں کراسکے اور درخواست دینے والوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔فیکس نمبر بند ہونے کے حوالے سے امیدواروں نے متعدد بار ٹیلی فون پر این ٹی ایس حکام کو آگاہی دی لیکن اس پر کان نہیں دھرے گئے ۔این ٹی ایس ٹیسٹ میں سنگین نوعیت

کی بے قاعدگی سامنے آنے کے بعد امیدواروں کا این ٹی ایس پر سے اعتماد ختم ہورہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ این ٹی ایس کے ٹیسٹ کے ذریعہ من پسند افراد کو بھرتی کروانے کا عمل شروع ہوگیا ہے جس میں سرکاری محکموں کے حکام اور اہلکار بھی پوری طرح ملوث ہیں۔اس ضمن میں متاثرہ درخواست گذاروں کا کہنا ہے کہ ین ٹی ایس کو شفاف بنانا ممکن نہیں تو اسے ختم کیا جائے تاکہ بیروزگار نوجوانوں کو کم از کم ہر ٹیسٹ کے عوض فیس تو جمع کرانے سے نجات ملے ہمارے لیے قابلیت کی جانچ اور شارٹ لسٹنگ بڑا مسئلہ نہیں بڑا مسئلہ بد عنوانی سفارش اور ملی بھگت ہے جس سے معاشرے کو پاک کئے بغیر حقداروں کو حق ملنے کی توقع نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…