بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،حکومت کا بڑا سرپرائز، لوڈشیڈنگ کے شیڈو ل کا اعلان کردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موسم گرما میں شہروں میں 3 اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو گی،رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بہت کم ہو گا اور آئندہ سال مارچ میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ،خیبر پختونخواہ میں اس وقت 375 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی جہاں ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری کی جا رہی ہے،سندھ کے بعض علاقے

بجلی کا بل دینے کے لئے تیار نہیں ،گردشی قرضہ 320 ارب ہے جس کی بنیادی وجہ بلوچستان کے ذمہ146ارب ،آزاد کشمیر 2 6 ارب اور فاٹاکے ذمہ42 ارب روپے کے واجبات ہیں ۔ وہ منگل کو ز واپڈا ہاؤس لاہور میں میڈیا کو بریفنگ د ے رہے تھے ۔وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں حکمرانوں نے ٹرانسمیشن لائن یا بجلی کی پیداوار کے لئے کوئی کام نہیں کیا جبکہ ہم نے ان کی کوتاہیوں کو بھی درست کیا ،بجلی کے لائن لاسز 19 فی صد سے کم کر کے 17 فی صد تک لے کر گئے اور ریکوری 93 فی صد ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد وزیر اعظم اگلے ماہ رکھیں گے جس پر 150 ارب روپے لاگت آئے گی، یہ ٹرانسمیشن لائن ڈیڑھ سے دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جنکوز میں 8 ارب کا فرنس آئل سالانہ چوری ہوتا رہا جہاں نہ صرف چوری کا خاتمہ کیا گیا بلکہ اب وہاں سے5.7بلین منافع بھی کمایا جا رہا ہے، گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار13800 میگا واٹ رہی جبکہ آج اس سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ نندی پور پراجیکٹ سابق حکومت کی نااہلی سے 23 سے بڑھ کر 57 ارب روپے کی لاگت تک پہنچا۔عابد شیر علی نے بتایا کی 2013 تک 500 کے وی کے 13 گرڈ تھے جبکہ ہم نے مزید 5 بنائے اور 2ہزار کلومیٹر لمبی نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی‘ 13

نئے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن بنائے اور 1600 کلومیٹر لائنز بچھائی‘ 132 کے وی کی 191 کلومیٹر لائنیں بچھائی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کے ہر گھر میں بجلی پہنچا دی اور ڈیمانڈ اور سپلائی پوری بھی کر رہے ہیں،گردشی قرضہ 320 ارب ہے جسکی بنیادی وجہ بلوچستان کے ذمہ146ارب ،آزاد کشمیر کے ذمہ2 6 ارب اور فاٹاکے ذمہ42 ارب روپے کے واجبات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں عدم ادائیگی کی وجہ سے کوئی پلانٹ بند نہیں ہوا،نیپرا آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت کا ٹیسٹ کرائے، نیپرا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز خالی ہیں جس کے باعث فرنس آئل گیس اور دیگر ذرائع سے بجلی بنا رہے ہیں اورہوا سے بجلی، بائیو ناس ،گیس سے بجلی بنانے کے منصوبے جاری ہیں۔ وزیر مملکت برائے نے بتایا کہ دوسرے فیز میں مٹیاری سے فیصل آباد ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، جامشورو سے رحیم یار خان ٹرانسمیشن لائن کو جون تک مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صنعتوں میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ عوام کو سستی بجلی دینا شروع کر دی اور کوئلے سے اگلے ماہ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں اس وقت 375 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی اور جن علاقوں میں ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری کی جا رہی ہے،سندھ کے بعض علاقے بجلی کا بل دینے کے لئے تیار نہیں جبکہ سیہون شریف دربار سے دیہاتوں کو چوری کی بجلی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائن لاسز والے علاقوں کے نقصانات کو باقی علاقوں میں تقسیم کرکے بجلی قیمت نکالی جاتی ہے اور صارفین سے وصول کیا جاتا ہے، سبسڈی کا میکنزم بھی ایسا ہی ہے،سمندر میں پانی ضائع کر کے 60 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہوتا رہا، اس وقت منڈا،داسو اوردیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے، ڈیم بنانے کے بعد خانہ جنگی سے بچ جائیں گے، بجلی کا اضافی لوڈ ڈالنے کے بعد دو ڈسکوز کے علاوہ تمام ڈسکوز 100 فی صد لوڈ نہیں اٹھا سکے‘ نظام میں کمی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ گرمیوں میں شہروں میں 3 اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران گزشتہ سال کی نسبت کم لوڈشیڈنگ ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…