ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

موجودہ حکومت امریکیوں کے ساتھ ملکرکیا کررہی ہے؟سابق وزیرداخلہ نے انتہائی سنگین دعویٰ کردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ر ہنما اورسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اور پرویز مشرف دور سے لیکر اب تک امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکیوں کو ویزے موجود ہ دور حکومت میں بھی جاری ہو رہے ہیں ،ہم پر تنقید کی جاتی ہے ، سلطان راہی کی طرح ڈائیلاگ بازی کر کے ہمارے قائدین

کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کیا جائے، اگر آصف علی زرداری نے ہمیں اجازت دے دی تو روز ایک سے بڑھ کر ایک ٹوٹکہ چھوڑا کروں گا جس سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائیں گی ۔وہ منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ لیا جارہا ہے جبکہ تنقید صرف ہم پر کی جاتی ہے ،کیا امریکیوں کو آج ویزے دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اب بھی ویزے جاری ہو رہے ہیں ،حکومت مشرف دور سے لیکر اب تک جاری کئے گئے ویزوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائے ۔رحمان ملک نے کہا کہ حکومت ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر کیوں نہیں لارہی ہے ، رپورٹ کو پبلک کیا جائے تاکہ قوم کے سامنے اور پانی کا پانی ہوسکے ،اگر ضرورت ہے تو ایبٹ آباد واقعہ پر کمیشن نمبر 2 بنا لیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اچھے کاموں کو کبھی سامنے نہیں لایا جاتا ،صرف ادھر ادھر کی باتیں کر کے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، میں واضح مطالبہ کرتاہوں کہ حسین حقانی سمیت تمام ویزے جاری کرنے والوں کا ٹرائل کیا جائے ، ہمارا بھی ٹرائل کرلیں لیکن ساتھ میں خود اپنا ٹرائل بھی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کی طرح ڈائیلاگ مار کر آصف علی زرداری کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، ہماری لیڈر شپ کے خلاف سوچ سمجھ کر بات کی جائے ، آصف علی زرداری نے ہمیں اجازت نہیں دی اگر اجازت مل گئی تو

روز ایسا ٹوٹکہ چھوڑوں گا کہ حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائیں گی ۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں ناگزیر ہیں ، ملک کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ، انسداد منشیات کیلئے میں نے کمیٹی سے پانچ بل منظور کرائے ، حکومت پارلیمنٹ میں موقف دے کہ راحیل شریف کی 39ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی کا فیصلہ کس بناء پر کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…