جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بحرہند کی صورتحال،پاک بحریہ نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں،نئے میزائل کاکامیاب تجربہ

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں اِختتام پزیر ہوگئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں سے متعلقہ اُمور، سیکیو رٹی کی موجودہ صورت حال اور پاک بحریہ کے ترقیاتی منصو بو ں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو مختلف منصو بہ جات پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔

سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اِ س عزم کا اعادہ کیا کہ چیلنجز سے بھر پوربدلتے ہوئے سکیورٹی کے موجودہ حالات اور پیچیدگیوں کے تناظر میں پاک بحریہ بحرِ ہند میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے سلسلے میں نیول چیف نے پاک بحریہ کے عزمِ صمیم اور جذبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام کمانڈرزپر زور دیا کہ جنگی تیاریوں کا اعلیٰ معیار بر قرار رکھیں اور مستعد رہیں۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے کراچی میں” امن 2017 ”مشقوں کے کامیاب انعقاد پر تمام فیلڈ کمانڈرز کی کاوشوں کو سراہا، ان مشقوں میں 37ممالک نے اپنے اثا ثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کی جو کہ علاقائی اور عالمی ممالک کے پاکستان پر بھر پور اعتماد کی دلیل ہے۔ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے پاک بحریہ کی جانب سے زمین سے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل میزائل کے کامیاب تجربے کو بھی سراہا اور کہاکہ ہتھیاروں کے اِ س نظا م سے پاک بحریہ کا آپریشنل دائرہ کار وسیع ہوا ہے اور ملکی بحری دفاع میں زمین سے دور تک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی پاک بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کے جائزے کے علاوہ، کانفرنس کے شرکاء نے پاک چین اقتصادی راہداری کے سمندر ی امور اور گوادر پورٹ کے دفاع کے حوالے سے تر جیحات پر بھی تبادلہء خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…