ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن، ن لیگ کے مقابلے میں پیپلزپارٹی اورق لیگ کاپی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے پی پی 23 چکوال پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پیپلزپارٹی رہنما ندیم افضل چن کا کہناہے کہ اب پیپلزپارٹی کے چاروں امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوں گے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی پنجاب کے صدر عامرکیانی کی پی پی پی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن کے درمیان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ

اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہناتھا کہ پی پی 23 چکوال کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل سرخرو کی حمایت کا فیصلہ کیاہے۔ پیپلزپارٹی کے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مسلم لیگ (ق) نے بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی ہے، پرویز الٰہی اس سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کر چکے ہیں جبکہ جہانگیر ترین اور قمر زمان کائرہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا پارٹی قیادت کی اجازت سے پیپلز پارٹی اور ق لیگ نے نواز لیگ کے امیدوار کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق ) کےرہنماچوہدری پرویزالہی بھی انتخابات 2002سے انتخابات 2013تک یہاں سے ہی قومی اسمبلی کے امیدواررہے ہیں اورعام انتخابات 2018میں بھی ق لیگ کے امیدوارہونگے۔جبکہ یہ نشت مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ظہواعوان کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے جس کے بعد اب اس نشت پرن لیگ اورتحریک انصاف میں مقابلہ ہوگاجبکہ دیگراپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کے امیدوارکی حمایت کررہے ہیں اورن لیگ کواکیلے ہی ٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیاگیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…