اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا ، مسلم لیگ ق کو انتخابی اتحاد کی پیشکش ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد 2018کے انتخابات کیلئے صف بندی اور رابطے شروع کر دئیے ہیں جبکہ انتخابات کے
حوالے سے لائحہ عمل کوپانامہ کیس کے فیصلے کے بعدحتمی شکل دی جائے گی ۔اس حوالے سے آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تنظیم سازیکا عمل جلد مکمل کریںتاکہ پانامافیصلے کے بعدلائحہ عمل پر فوری طور پر عمل کیا جا سکے۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے، ذوالفقاربھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی جبکہ پی پی نے ق لیگ کو بھی انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی ہے ۔ ق لیگ نے پیپلزپارٹی کی پیش کش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں فیصلہ پارٹی میٹنگ کے بعد کرینگے۔