ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

’’خبردار۔۔لڑکے اور لڑکیاں ان جگہوں پر اکھٹےنہیں بیٹھ سکتے‘‘ بات چیت پر بھی پابندی عائد۔۔خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کیا ، کیا جائے گا ؟‎

datetime 28  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک) م طالب علم یونیورسٹی میں تدریسی عمل ختم ہونے کے فوراً بعد اپنے گھروں یا ہوسٹلز میں چلے جائیں،لڑکے کلاس رومز کے باہر لڑکیوں کے ساتھ بات چیت مت کریں۔شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور انتظامیہ نے صنفی علیحدگی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا، غیر ضروری بات چیت کرنےاورقواعد کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کاعندیہ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی انتظامیہ نے ’صنفی علیحدگی‘ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام طالب علم یونیورسٹی میں تدریسی عمل ختم ہونے کے فوراً بعد اپنے گھروں یا ہوسٹلز میں چلے جائیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح طور لڑکوں کو لڑکیوں کے کامن روم کے قریب جانے سے منع کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ لڑکے کلاس رومز کے باہر لڑکیوں کے ساتھ بات چیت مت کریں۔ نوٹیفکیشن میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں اسی طرح کا ایک نوٹیفکیشن سوات یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی جاری کیا تھا جس میں کیمپس کے اندر اور باہر لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے چلنے، بات چیت کرنے اور بیٹھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…