اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 18 سے 20 کروڑ عوام کا مینڈیٹ لینے والی سیاسی جماعتیں اسی عوام کا مذاق اڑا رہی ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اندرو ن خانہ ڈیل کا نتیجہ ہے کہ ایان علی باہر چلی گئیں، شرجیل
میمن پاکستان آگئے، اویس ٹپی کی بھی پاکستان میں واپسی ممکن ہے، یہ سب اہم کردار ہیں لیکن سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں، پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ سے ڈیل کی کہ اس لڑکی (ایان) کو چھوڑ دو، اُس ڈاکٹر (عاصم) کو چھوڑ دو۔ ظفر علی شاہ نے کہا پرانے شکاری پھر نیا جال لے کر میدان میں اترے ہیں ، اب عوام ان کو بتا دے کہ وہ کیا کر سکتی ہے۔