اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان میں قید پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد طلحہ ہارون کو امریکہ کو حوالے کرنے سے روک دیا ہے،عدالت نے پاکستانی نڑاد امریکی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کے متعلق اے ڈی سی جی اسلام آباد کا فیصلہ بھی معطل کردیا ہے، محمد طلحہ ہارون پر امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ داعش کے ساتھ مل کر امریکی شہر نیویارک میں دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہا
تھا۔امریکہ کی جانب سے بھیجے گئے چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ محمد طلحہ ہارون امریکی شہر نیویارک میں حملہ کرنے پر آمادہ تھا لیکن اس کے پاکستانی ویزے کی میعاد ختم ہوچکی تھی،چارج شیٹ کے مطابق محمد طلحہ ہارون امریکہ جانے کے لئے ویزے کی میعاد میں توسیع کرانے کی کوشش کررہا تھا لہذا محمد طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کیا جائے،امریکہ کی جانب سے محمد طلحہ ہارون پر عائد کئے جانے والے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔