اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن کے خلاف عمران خان اورمیرے مؤقف کی جو عوامی پذیرائی سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے ملی وہ مقبولیت دھرنوں سے حاصل نہیں ہوئی، پانامہ کیس کا فیصلہ بیشک نواز
شریف کے حق میں آجائے ہمیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ جیت کر بھی ہار جائیں گے اور ہم ہار کر بھی جیت جائیں گے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کینجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیشک پانامہ کیس کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آجائے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم ہار کے بھی جیت جائیں گے اور وہ جیت کر بھی ہار جائیں گے۔ کرپشن کے خلاف میرے اور عمران خان کی تحریک کو جو عوامی پذیرائی ملی وہ دھرنوں سے بھی نہیں ملی ، میری اس بات پر بیشک پی ٹی آئی والے ناراض ہو جائیں مجھے فرق نہیں پڑتا مگر حقیقت یہی ہے، پانامہ کیس کے دوران وکلا نے عدالت میں میری پیروی کے انداز کو سراہا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والا الیکشن پیسہ پھینک تماشہ دیکھ جیسا ہو گا۔ ملک میں صرف دو لوگوں کے پاس دولت ہے ایک نواز شریف اور دوسرا آصف علی زرداری اور آئندہ عام انتخابات میں پیسہ استعمال ہو گا، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہو گی اور اس کی وجہ یہی پیسہ پھینک تماشادیکھ والی پالیسی ہے۔