منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاک افواج کا ایسا شاندار کام کہ جس نے پاکستان کو صف اول میںلا کھڑا کر دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کلیدی کامیابیاں حاصل کی ہیں‘ پاک افواج نے دہشت گردوں کی آماجگاہیں تباہ اور بے دخل خاندانوں کو بحال کیا‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے والا صف اول کا ملک ہے‘ ہتھیاروں اور اسلحہ خریداری کے لئے مغرب پر انحصار کم کررہے ہیں۔ وہ پیر کو جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع مپیسہ نقاکولہ سے ملاقات کے

دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں لڑاکا طیاروں کی خریداری میں د لچسپی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ملٹری ٹیکنیکل معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی۔ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کلیدی کامیابیاں حاصل کیں۔ پاک افواج نے دہشت گردوں کی آماجگاہیں تباہ اور بے دخل خاندانوں کو بحال کیا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے والا صف اول کا ملک ہے۔ ہتھیاروں اور اسلحہ خریداری کے لئے مغرب پر انحصار کم کررہے ہیں جنوبی افریقہ جیسے ممالک کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…