جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویزوں کے حصول کی درخواستیں، ویزوں کااجراء ،نظام تبدیل،بڑا حکم جاری کردیاگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی )وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی طرف سے ویزوں کے حصول کی درخواستوں اور ویزوں کے اجراء کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے سینٹرل ڈیجیٹل ڈیٹا بنک قائم کیاجائے تاکہ ویزوں کے اجراء کے نظام کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان آنے والے غیر ملکیوں پر نظر رکھی جا سکے ، سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر اعظم کی طرف سے امریکیوں کو ویزوں کے

اجراء سے متعلق امریکہ میں پاکستانی سفیر کو دیا گیا اختیار اور منظوری ہم نے تین سال قبل واپس لے لی تھی ، گزشتہ تین سالوں کے دوران بغیر دستاویزات غیر ملکیوں کے پاکستان داخلے کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں ، وزیر داخلہ نے نادرا کی طرف سے دفاتر کے لئے کرائے پر عمارتیں حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی ، چوہدری نثار نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ اپنی زمین خرید کر عمارتیں بنائی جائیں تاکہ کمرشل نرخوں پر بھاری کرائے پر عمارتیں لینے کی روایت کو ختم کیا جا سکے، تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرکے دفاتر کے لئے اراضی خریدی جائے ۔پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین نادرا ، ائیر ونگ کے افسران سمیت وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ غیر ملکیوں کے ویزوں کے اجراء اور دنیا بھر سے ویزوں کی درخواستوں کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے سینٹرل ڈیجیٹل ڈیٹا بنک قائم کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجراء اور درخواستوں کی وصولی کے اس میکانزم سے غیر ملکیوں کو آن لائن درخواست دینے اور ویزے کے حصول میں مدد حاصل ہو گی جب کہ ویزوں کے اجراء میں شفافیت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان لائن درخواستوں اور ویزوں کے جراء سے پاکستان

آنے والے غیر ملکیوں پر نظر رکھنے میں آسانی ہو گی اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا کہ بغیر دستاویزات اور تصدیق کے کوئی غیر ملکی پاکستان نہ آ سکے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق دور حکومت میں سابق وزیر اعظم کی طرف سے امریکہ میں پاکستانی سفیر کو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے جو منظوری اور اختیار دیا گیا تھا وہ 2014 میں واپس لے لیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی بھی ویزوں کے اجراء کو مزید شفاف بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ بغیر دستاویزات کے کوئی پاکستان نہ آ سکے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے نادرا کو کہا کہ بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لئے ویزوں کے اجراء کے نظام کو مکمل آن لائن کرنے کے لئے ایک نظام وضع کیا جائے ۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے ائیر ونگ کے مستقبل کے کرداربارے میں بھی غور کیا گیا ۔ وزارت داخلہ کا ائیر ونگ دہشت گردی انتہا پسندی ، عسکری پسندی اور منشیات کے سمگلرز کے خلاف پاک افغان بارڈر اور بلوچستان میں کام کر رہا ہے ۔

اس کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو مکمل معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔ وزیر داخلہ نے نادرا کی طرف سے دفاتر کے لئے کرائے پر عمارتیں حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی اور کہا کہ اپنی زمین خرید کر عمارتیں بنائی جائیں تاکہ کمرشل نرخوں پر بھاری کرائے پر عمارتیں لینے کی روایت کو ختم کیا جا سکے ۔ وزیر داخلہ نے نادرا کی طرف سے میگا سنٹرز اور ملک بھر میں عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لئے دیئے گئے ریٹس پر نظر ثانی کی بھی ہدیت کی ۔

چیئرمین نادرا کو کہا کہ وہ پرائیوٹ ٹھیکیداروں کی خدمات حاصل کرتے وقت ٹرانپرنسی کو یقینی بنانے کے لئے نئے قواعدو ضوابط بھی مرتب کریں تاکہ عوام کے پیسے کو ٹھیکیدار مافیا سے بچایا جا سکے ۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین نادرا کو کہا کہ وہ تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں اور اپنے دفاتر کے لئے اراضی خریدیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…