اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نےکہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا سعودی فوجی اتحاد کا سربراہ بننامسلم امہ کے اتحاد کا باعث بنے گا۔امریکہ کا بھارت سے لاجسٹک او رمیری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے، مغربی محاذ ہرصورت بند کرنا ہوگا۔
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو ، کہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ بنے تو فائدہ پوری امت مسلمہ کوہو گا ، تجربات اور سوچ سے باہمی غلط فہمیاں دور ہوں گی ، توقع ہے کہ ان کی قیادت میں ایران سمیت تمام اتحاد مخالف ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر صورت افغانستان سے تعلقات بہتر بناکر مغربی محاذ کو بند کرنا ہوگا۔