گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے بارے میں شکایات عام ہیں کہ یہ عوام کوریلیف دینے کے بجائے تنگ کرنے میں مہارت رکھتی ہےلیکن پنجاب پولیس کے بارے میں ایک ایسی ویڈیوسامنے آگئی ہے کہ پولیس اہلکاروں میں رحم دل ہونےکی کوئی چیزنہیں بلکہ ہرمجبورشخص چاہے کوئی وہ کوئی نوجوان ہویا بوڑھااوریاکوئی خاتون ؟۔ایک نجی ٹی وی نے ایک ویڈیوجاری کی ہے جس پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں ایک
گلی میں کھیلتاہوابچہ پولیس اہلکاروںکے ہتھے چھڑ ھ گیااوراس بچے پربھی پولیس اہلکاروں کورحم تک نہ آیااوراس بچے کوزبردستی رقص کرنے کاکہتے رہے جس پربچے نے روناشروع کردیااورپولیس والوں کوباقاعدہ ہاتھ باندھ کرکہتارہاکہ چاچومعاف کردولیکن مجال کہ ان پولیس اہلکاروں کواس بچے پرکوئی رحم آیاہویاان کویہ بھی یادرہاہوکہ ان کے اپنےبھی بچے ہیں اگران کے اپنے بچوں سے کوئی ایسامطالبہ کرے تووہ ردعمل میں کیاکریںگے ۔پولیس اہلکاربچے کوباربارگرفتارکرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کورقص کرنے پرمجبورکرتے رہے جس پر معصوم بچے نے ان پولیس اہلکاروں کی باربارضداورہٹ دھرمی کے باعث روتے ہوئے رقص کرناشروع کردیااورجب یہ بھی بچہ رقص کرتے کرتے تھک جاتاپولیس اہلکاراس کوایک مرتبہ پھررقص کرنے کامطالبہ کردیتے ۔یہ ویڈیوسامنے آتے ہی ایس ایس پی گوجرانوالہ نے دوپولیس اہلکاروں راحیل اورجانسن کومعطل کردیاہے جبکہ دیگرتین پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم دیدیا۔ اورجب یہ بھی بچہ رقص کرتے کرتے تھک جاتاپولیس اہلکاراس کوایک مرتبہ پھررقص کرنے کامطالبہ کردیتے ۔یہ ویڈیوسامنے آتے ہی ایس ایس پی گوجرانوالہ نے دوپولیس اہلکاروں راحیل اورجانسن کومعطل کردیاہے جبکہ دیگرتین پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم دیدیا۔