اسلام آباد(آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین نیب و سابق چییرمین نادراامتیاز تاجور کرپشن کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے۔ذرائع کے مطابق امتیاز تاجور نے اپنے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہو کر نادرا کی طرف سے عائد بد عنوانی کے الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آج پیر کو امتیاز تاجور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔واضح
رہے کہ امتیاز تاجور کے خلاف قائمقام چئیرمین نادرا کی حیثیت سے نادرا فنڈز سے 61 لاکھ روپے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد پر خرچ کرنے کا الزام ہے۔ نادرا کی شکایت پر ایف آئی اے نے امتیاز تاجور کے خلاف انکوائری کر کے مقمدہ درج کر رکھا ہے۔ امتیاز تاجور نے سپشل جج سینٹرل ملک نذیر کی عدالت سے 28 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور نیب سے تا حکم ثانی رخصت لے رکھی ہے