کراچی (آن لائن) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آئندہ ہفتے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کا درجہ حرات 36ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے کہا ہے کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سے دو روز میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق رواں برس پورے ملک
میں موسم گرما اپنے مقررہ وقت سے قبل آجائے گا جس کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ماہرین نے اس کی وجہ موسمی تغیرات یعنی کلائمیٹ چینج اور اس کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے یعنی گلوبل وارمنگ کو قرار دیا ہے۔ کلائمٹ چینج کے نقصانات کا سامنا کرنے کے حوالے سے پاکستان پہلے 10 ممالک میں شامل ہے اور اس کا نقصان پورے ملک کے درجہ حرارت میں اضافہ ہے