منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان اورپرویز خٹک کا ایسا افسوسناک اقدام جس کی عوام کو امید تک نہ تھی،شدید احتجاج

datetime 26  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(آئی این پی) ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری انڈر 13 ٹرائل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں پی سی بی اندڑ 13 کرکٹ ٹرائل جاری تھے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے گراؤنڈ میں پہنچ کر کھیل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔ ایبٹ آباد

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آنا ہے اور ان کے ہیلی کاپٹرز کی لینڈنگ کے لئے گراؤنڈ کی پچ کو مختص کیا گیا ہے اس لئے کھیل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے نکالا گیا۔ دوسری جانب بچوں کے ساتھ آئے اْن کے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ اس طرح سے کھیلنے کا کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا اور ضلعی انتظامیہ کو ہیلی پیڈ کسی دوسری جگہ پر بنانا چاہیے تھا کیونکہ اس طرح سے نا صرف کرکٹ کو نقصان ہو گا بلکہ بچوں کا مورال بھی کم ہو گا۔پی سی بی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ کی پالیسی کی خلاف ہے،ر ضلعی انتظامیہ کو ہیلی پیڈ کسی دوسری جگہ پر بنانا چاہیے تھا کیونکہ اس طرح سے نا صرف کرکٹ کو نقصان ہو گا بلکہ بچوں کا مورال بھی کم ہو گا۔پی سی بی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ کی پالیسی کی خلاف ہے،کوئی بھی گراؤنڈ عوامی اجتماعات یا وی آئی پی افراد کی سرگرمیوں کے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتی رویے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ بچے چترال ،دیر ،مردان اور صوابی سمیت دور دراز شہروں سے آئے ہیں،انڈر۔13 کے ٹرائل کے لئے انہیں دوبارہ نہیں بلاسکتے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…