منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’اپنے اپنے اے ٹی ایم سنبھال لیں ‘‘ مجرم آپ کے ان کارڈز کے ذریعے کیا کچھ کر سکتے ہیں ؟ 

datetime 26  مارچ‬‮  2017 |

میرپور (این این آئی)ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے بتایا ہے کہ میرپور میں مختلف بنکوں سے اکاونٹ ہولڈرز کے ATMکارڈ کے پن نمبر خفیہ ڈیوائس اور کیمرہ کے ذریعے Read کرکے اور پھران پن نمبرز کے جعلی ATMکارڈزتیار کرکے بھاری رقوم چوری کرنے والا منظم گروہ گزشتہ کچھ عر صہ سے سرگرم تھا گزشتہ روز پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ

عسکری بنک نانگی کی بلڈنگ میں نصب شدہ ATMمشین کے قریب کوئی خفیہ ڈیوائس نصب ہے جس پر سٹی پولیس نے بینک کی خفیہ نگرانی شروع کردی۔ شام چھ بجے جب ملزمان نصب شدہ ڈیوائس اتارنے کے لئے آئے تو پولیس نے چھاپہ مارکر اس گروہ کے تینوں ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔جن میں شاہد گیلانی ولد سخاوت حسین شاہ سکنہ لاہور،محمد بلال ولد طاہر محمود سکنہ لاہور،سجادعالم ولد محمد یاسین سکنہ ساہیوال شامل ہیں۔ملزمان کے زیر استعمال ایک ٹویوٹاکرولاکاربھی برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان کے قبضہ سے خفیہ ڈیوائس، کیمرہ اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے بینکوں میں نصب ATM مشین کے نزدیک خفیہ ڈیوائس اور کیمرے نصب کر کےATM کارڈ استعمال کرنے والے اکاونٹ ہولڈرز کے PIN نمبرخفیہ طور پرReadکر کے ان پن نمبروں کے جعلی ATM کارڈ تیار کر تے اور پھر بینکوں سے بھاری رقم چوری کرتے رہے ہیں۔ اسلام آباد بہارہ کہو سے لے کر ملتان اور میرپور میں

مختلف بینکوں سے کروڑوں روپے چوری کر چکے ہیں، دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر سٹی انسپکٹرمحمد نصیر اور عملہ نے لاہورمیں خفیہ طور پر قائم ملزمان کے دفتر سے جعلی ATM کارڈزتیار کرنے والی مشین اورکثیر تعداد میں جعلی ATMکارڈ اور دیگر آلات بھی برآمد کر لئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میرپور میں جرائم EHA -14, 474/APC, 472/473 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان سے مزیداہم انکشافات کی توقع ہے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…