بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے پولیس کانسٹیبل دین محمد کو فیملی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آج بہاولپور کا دورہ کرنا تھا اور انکے دورے سے قبل دین محمد نے احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا۔ذرائع کے مطابق دین محمد ان کے تین بیٹوں اور ایک بیٹی کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔واضح رہے پولیس کانسٹیبل دین محمد نے 7 ماہ
سے تنخواہ نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس کے بڑوں کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بہاولپور پولیس کے اعلیٰ افسر نے مبینہ طور پر دین محمد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر چار مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا تھا۔ یہی نہیں کانسٹیبل دین محمد کو نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا۔دین محمد نے گزشتہ دنوں یہ بھی کہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں خادم اعلیٰ پنجاب کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔