پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد مزید کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ دشمن جل کر خاک

datetime 26  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اور اب دونوں ممالک ان تعلقات کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت مزید مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں ، دونوں ممالک نے باہمی احترام ، امن اور ہم آہنگی کی بنیاد پر گہری دوستی کو برقرار رکھا ہے اور یہ تعلقات کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے باؤ فورم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس سے قبل بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت قریبی تعاون کررہے ہیں اور یہ مزید منصوبوں پر مستقبل میں بھی تعاون جار ی رہے گا۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے باعث چین اور پاکستان کے درمیان مواصلات ، ٹرانسپورٹ اور ڈ یجیٹل سیکٹر میں رابطے مضبوط ہوئے ہیں ۔انہوں نے چینی صدر شی چن پھنگ کے بارے میں بڑی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم لیڈر اور امن کے داعی ہیں ، وہ وہی کچھ کررہے ہیں جو چین کی ترقی کے لئے ضروری ہے ، معاشی عالمگیریت اور تنہائی کا خاتمہ ایشیاء اور عالمی مستقبل کی بہتری کو یقینی بنا دے گا ، باؤ فورم کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم زینگ گاؤ لی نے ایشین ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقتصادی عالمگیریت ، آزاد تجارت کو فروغ دینے کے لئے کام کریں اور ایشیاء اور انسانیت کو مشترکہ قسمت کی برداری بنا دے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ایشیاء کو امن ،جدت ، کھلے پن ، برابری اور انصاف کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…