اسلام آباد(این این آئی)سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والے 39 اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے جسے مسلم نیٹو کا نام دیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق
سابق جنرل کے قریبی ساتھی اور دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے بتایا کہ مذکورہ معاملے پر سعودی عرب اور پاکستانی حکومت کے درمیان اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے جس کے بعد حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحاد میں شمولیت کیلئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف مئی میں پہلے سے طے شدہ اتحادی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس کے موقع پر حلف اٹھاسکتے ہیں، اس اجلاس میں فورسز کے ڈھانچے، اتحادی ممالک کے اہلکاروں کی تعداد اور دیگر امور کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔