لاہور(آئی این پی) محکمہ ایکسائز نے صوبہ بھر سے 500 مختلف اسامیوں پر سٹینو گرافر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، جونئیر کلرک اور کانسٹیبلز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز میں 500 سے زائد خالی اسامیوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ نئی بھرتیوں میں 37 سٹینو گرافر، 36 ڈیٹا انٹری آپریٹر، 156
جونیئر کلرک اور 281 کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے یہ بھرتیاں پاکستان ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے کی جائیں گی ٹیسٹ کے بعد انٹرویو ہونگے درخواستیں پی ٹی ایس کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کی جا سکیں گی ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ ان خالی اسامیوں کے لیے جلد اشتہار جاری کر دیئے جائیں گے۔