ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پانامہ کیس فیصلے سے قبل مریم نواز کے مستقبل کا فیصلہ ہو گیا ۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف ‎

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)بلاول کے مقابلے میں مریم نواز کو اتارنے کا فیصلہ، اسلام آباد کے حلقہ این اے 48سے الیکشن لڑیں گی، نجی ٹی وی کا دعوی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے دعویٰ کرتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی طرح ن لیگ کی قیادت بھی نوجوان رہنمائوں کے حوالے کی جائے اور اس سلسلے میں بلاول بھٹو کے مقابل مریم نواز کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کوخواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب کروانے کے بجائے براہ راست الیکشن لڑوا کر رکن قومی اسمبلی بنوایا جائے گا اور اس سلسلہ میں انہیں لاہور یا اسلام آباد کےحلقہ این اے 48جو کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا حلقہ انتخاب ہے سے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن ٹکٹ دیا جائے گا۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018میں الیکشن مہم کی قیادت مریم نواز کرینگی جو پہلے ہی سے ن لیگ کی وفاقی حکومت کے تعلیم، صحت اور اطلاعات کے سٹریٹجک معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا یہ اہم اجلاس پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل ایک اہم وقت میں منعقد ہوا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکو ذرائع ابلاغ میں حالیہ دنوں میں بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے جو کہ ان کے آئندہ آنے والے مستقبل میں اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کا عندیہ سمجھا جا رہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…