اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہو سکتا ہے نواز شریف پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ملک سے باہر چلے جائیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے
انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سننے میں آرہا ہے کہ نواز شریف پانامہ کیس کا فیصلہ جو کہ سخت فیصلہ ہو گا کے آنے سے قبل چند روز کیلئے برطانیہ چلے جائیںوجہ علاج بتائی جائے گی اور پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد اپنا استعفیٰ برطانیہ سے پاکستان بھجوا دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اس انکشاف پر یقیناََ وزیراعظم ہائوس تردید جاری کرے گا اور مجھے اس پر گالیاں بھی وہاں سے پڑیں گی لیکن میں اس بات پر قائم ہوں اور رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو پانامہ کیس کی سماعت کے دوران قریبی حلقوں نے مشورہ دیا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی منظر سے ہٹ جائیں ، وزیراعظم علاج کے سلسلے میں بیرون ملک چلے جائیں اور وہاں سے استعفیٰ بھجوا دیںجو کہ بیگم کلثوم نواز کی بھی خواہش تھی مگر وزیراعظم نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور آصف علی زرداری نے بھی ان کو کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ پاکستان جائیں اور مقابلہ کریں۔وزیراعظم علاج کے سلسلے میں بیرون ملک چلے جائیں اور وہاں سے استعفیٰ بھجوا دیںجو کہ بیگم کلثوم نواز کی بھی خواہش تھی مگر وزیراعظم نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور آصف علی زرداری نے بھی ان کو کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ پاکستان جائیں اور مقابلہ کریں