ملتان(آئی این پی)سابق صدر زرداری آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے جلاوطن رہنماقیوم جتوئی کو پریس کانفرنس میں دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرقیوم جتوئی کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا تھا،اپنی مرضی سے ملک سے باہر گیا تھا،اب وطن واپس آگیا ہوں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنا سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔واضح رہے کہ سابق وفاقی دفاعی پیدوار وزیر قیوم جتوئی
کو پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کے حق میں بیان دینے پراستعفی لیا گیا تھا ۔قیام جتوئی کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے ہے،2013کے الیکشن کے بعد یہ اطلاعات تھیں کہ قیوم جتوئی پیپلزپارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے بیرون ملک چلے گئے ہیں ،تاہم گزشتہ روز ملتان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اچانک میڈیا کے سامنے آکرانہوں نے ان اطلاعات کی نفی کردی۔