اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد
کی تشہیرکے الزام میں گرفتارتین ملزمان کاعدالت سے 7روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی استدعاپرسوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ڈالنے کے الزام تین گرفتار ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کر دیئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ پیش
کرنے کا حکم بھی جاری کیاہے ۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرمیں ملوث تین گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے برآمد کمپیوٹرز فرانزک رپورٹ کے لئے بھجوا دیئے ہیں ۔جس پرعدالت نے ایف آئی اے کی استدعاپرملزمان کوسات روزہ جسمانی ریمانڈدیدیا۔عدالت نے ایف آئی اے کواگلی سماعت پرمکمل تفتیش کی ر پور ٹ بھی پیش کرنے کاحکم دیاہے۔