اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد روک سکتے ہیںاور ملزمان تک بھی پہنچنا ہمارے لئے ناممکن نہیں، آئی ایس آئی نمائندے کرنل فیاض کا عدالت کے روبرو بیان، نجی ٹی وی اینکر عامر لیاقت کا پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کےاینکر عامر لیاقت نے پروگرام کے دوران بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کےدوران گستاخانہ مواد کی موجودگی کو روکنے اور ملزمان تک
پہنچنے کیلئے انٹرسروسز انٹیلی ایجنسی (آئی ایس آئی)نے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی موجودگی کے کیس کی سماعت کے دوران آئی ایس آئی کے کرنل فیاض سے عدالت نے استفسار کیا کہ کیاآپ کا ادارہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کابھی محافظ نہیں؟، آپ نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں، کیاآپ کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ان چیزوں کو روکیں؟ اس پر آئی ایس آئی کے نمائندے کرنل فیاض نے تاریخی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سر ہمارے لیے ان چیزوں کو روکنا اور ملزمان تک پہنچنا ناممکن نہیں۔اس جواب پر جسٹس صدیقی نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ خدمات کیوں حاصل نہیں کررہے ؟ڈی جی نے کہاکہ آئی ایس آئی سے رابطہ کیا، جواب کا انتظا رہے۔یہ سن کر جسٹس شوکت عزیزصدیقی برہم ہوگئے کہ کونساجواب ہے ، ابھی توآئی ایس آئی نے کہہ دیا کہ ممکن ہے تو پھر کیا مسئلہ ہے،حساس معاملہ ہے تو کیا اس پر ہاتھ نہ ڈالیں ۔اس جواب پر جسٹس صدیقی نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ خدمات کیوں حاصل نہیں کررہے ؟ڈی جی نے کہاکہ آئی ایس آئی سے رابطہ کیا، جواب کا انتظا رہے۔یہ سن کر جسٹس شوکت عزیزصدیقی برہم ہوگئے کہ کونساجواب ہے ، ابھی توآئی ایس آئی نے کہہ دیا کہ ممکن ہے تو پھر کیا مسئلہ ہے،حساس معاملہ ہے تو کیا اس پر ہاتھ نہ ڈالیں