اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر شرانگیزی پھیلانے والے پیجز اور مختلف ویب سائٹس کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ایک شہری حافظ احتشام احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا اور تین گستاخوں کر حراست میں لے کر سات روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیاجبکہ ملزمان سے برآمد ہونیوالا کمپوٹر فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوادیاگیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق انٹرنیٹ پر فیس بک، ٹوئیٹر اور مختلف ویب سائٹس کے ذریعے نامعلوم لوگ گستاخانہ مواد پھیلارہے ہیں ،
ان میں بڑے فیس بک پیجز،پروفائلزاور سائٹس میں ’بھینسا، دھوبی، مچھر، اسلام انسٹی ٹیوٹ، جوگن ، مولوی برقعہ اور کئی دیگرشامل ہیں۔ یہ تمام لوگ نہایت پیشہ وارانہ طریقے سے مختلف تصاویر، الفاظ یا کارٹونز کے ذریعے حضرت محمد ﷺ، صحابہ کرام ، ام المومنین، اہل بیت ، قرآن پاک اوراللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ان غیرقانونی اقدامات کی وجہ سے معاشرے میں بے چینی پھیل رہی ہے اور ایسی حرکات کی وجہ سے نہ صرف انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے۔