اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مک مکا ہو گیا، آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو چرانے کیلئے دونوں سرگرم عمل ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں
گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات 2018کے قریب عوام کے سامنے اصل اپوزیشن ہونے کاتاثر پیدا کرنے کیلئے ڈرامہ پلے کرنے جا رہی ہے جبکہ آصف علی زرداری کو حکومت میں نواز شریف اور نواز شریف کو حکومت میں آصف علی زرداری سوٹ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پنجاب میں یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں دراصل نواز شریف کے مد مقابل پیپلزپارٹی ہے پی ٹی آئی نہیں۔نواز حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی کی حالیہ سخت بیان بازی اسی ڈرامے کا حصہ ہےاور پیپلزپارٹی کے اصل اپوزیشن کے کردار کے تاثر کو بنانے میں پی ٹی آئی کی غفلت بھی ہے جو انہیں یہ تاثر پنجاب میں بنانے کیلئے سپیس دے رہی ہے۔پیپلزپارٹی کی پنجاب میں سرگرمیاں دراصل عمران خان اور پی ٹی آئی کی عام انتخابات 2018میں کامیابی چرانے کیلئے آصف زرداری اور نواز شریف کامک مکا ہے۔عمران خان دراصل آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوام میں پذیرائی حاصل کر چکے ہیں مگر کئی ایسے ایشوز ہیں جن کو وہ پارلیمنـٹ میں اجاگر کر کے نواز حکومت کے خلاف طوفان برپا کر سکتے تھے مگر وہ بنی گالا سے باہر نہیں نکل رہے۔