ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامدسعید کاظمی حج کرپشن کیس میں بری ہونے کے بعد جب ملتان پہنچے تواس دوران استقبال کیلئے آنے والے مریدین کے ٹرک موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گیا ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس حادثے پر موٹرسائیکل
سوارمرداورخاتون نے حامد سعیدکاظمی کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا۔پولیس نے ٹرک کوقبضے میں لیکرمتاثرین کی درخواست پرکارروائی شروع کردی ہے۔پولیس نے متاثرین کی طرف سے کئ گئی درخواست میں حامد سعید کاظمی کانام بھی شامل کرلیاہے ۔