اسلام آباد (آئی این پی) برادر دوست ملک چین کے فوجی دستے نے ’’پاک چین دوستی زندہ باد‘‘ کا انتہائی پرجوش نعرہ لگایا۔ چینی فوجی دستہ سلامی کے چبوترے سے گزرا تو انتہائی پرجوش انداز میں پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر شرکاء تقریب نے پاکستان اور چین کے پرچموں کی جھنڈیاں لہرا کر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔