اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں پشتونوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے،محمودخان اچکزئی نے بھیانک نتائج کا انتباہ جاری کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگی ماحول بننے نہیں دینگے ملک میں حقیقی جمہوریت کوپنپنے نہیں دیا گیا اکیسویں صدی جمہوریت کی صدی ہے آئین کے تحت چلائیں تو پاکستان خطے کا بہترین ملک بن سکتے ہیں ملک میں افغان با شندوں کو کیوں تنگ کیا جا رہا ہے افغان باشندوںکو مردم شماری میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہے پاکستان کے گرد

گھیرا تنگ ہو رہا ہے ہمیں کسی صورت جنگی ماحول کی طرف نہیں بڑھنا نہیں چاہئے جنگی ماحول کی طرف بڑھیں تو ہمیں عراق کی طرح پھنسا دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ایک جمہوری اور سیاسی جماعت ہے اور ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے ملک میں اگر جمہوریت کی بات کی ہے تو صرف اور صرف پشتونخواملی عوامی پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے نوازشریف کو ان کے اپنے ہی لوگ سپورٹ نہیں کر رہے کرپشن صرف نوازشریف میں کیو ں نظر آتی ہے ایسا ادارہ بنایا جائے جو مجھ سے سب کا احتساب کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کو پہننے نہیں دیا گیا 21 صدی جمہوریت کی صدی ہے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت چلائیں تو ملک خطے کا بہترین ملک بن سکتا ہے لیکن ایک منصوبے کے تحت ملک میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہور ہا ہے ہمیں کسی صورت جنگی ماحول کی طرف نہیں بڑھناچا ہئے جنگی ماحول کی طرف بڑھیں تو ہمیں عراق کی طرح پھنسا دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ میں ضیاء الحق کے دور میں6 سال تک مطلوب تھا اور ہمارے والد نے جو جمہوریت کی بقاء اور مضبوطی کے لئے زندگی بھر جیلیں کا ٹی

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں کیا جا تا س وقت تک ماحول کو بہتر نہیں کیا جا سکتا ملک میں حقیقی جمہوریت ہو تا تو آج ملک کی یہ صورتحال نہ ہو تی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پشتونوں کے خلاف جو سازشیں کی جارہی ہے اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے حالات کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پر کاٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے افسوس کہ ان کے اپنے ہی لوگ ان کو سپورٹ نہیں کر رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…